Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / عدن کی حفاظت کیلئے 3 ہزار فوجی تعینات

عدن کی حفاظت کیلئے 3 ہزار فوجی تعینات

عدن۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حال ہی میں حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے عدن شہر کو دوبارہ باغیوں کی گرفت سے محفوظ رکھنے کے لئے تین ہزار فوجیوں کو پورے ساز و سامان کے ساتھ میدان میں اتارا جا رہا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک حوثی نے اپنے حالیہ خطاب میں بالواسطہ طور پرعدن میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ بقول عبدالمالک حوثی یہ ‘جز وقتی نقصان ہے’ جبکہ ان کے سیاسی مخالف اسے ‘کامیابی’ تصور کرتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانات معزول صدر صالح کے حامی اور حوثی ملیشیا کی طرف سے ہزیمت کا اعتراف ہے۔عبدالمالک الحوثی کے مطابق ‘عدن میں ہونے والی کارروائی ان کی ملیشیا کے لئے ایک وارننگ کا درجہ رکھتی ہے’۔ انہوں مطالبہ کیا کہ محاذ جنگ ہر تازہ دم جنگجووں کی کمک بھیجی جائے۔ اس وقت اسٹرٹیجک آپریشنس کا چناؤ لازمی ہو گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT