Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / عراقی افواج ‘ آئی ایس کے خلاف مزید کارروائی کیلئے تیار

عراقی افواج ‘ آئی ایس کے خلاف مزید کارروائی کیلئے تیار

باغیوں کو تل عفر سے بھی بیدخل کردینے کا منصوبہ ، امریکی امداد جاری
بغداد 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )سینئر امریکی فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عارق کی افوج آئی ایس آئی ایس گروپ کے خلاف آئندہ مرحلہ کی کارروائی کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی افواج نے جولائی میں کارروائی کرتے ہوئے شہر موصل پر اپنا قبضہ بحال کرلیا تھا ۔ لیفٹننٹ جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ نے ‘ جو عراق میں اعلی ترین امریکی کمانڈر ہیں ‘ کہا کہ ان کے خیال میں آئی ایس کے کنٹرول والے علاقے تل عفر پر بہت جلد عراق کی سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے حملہ کیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ عراق کی افواج کی جانب سے گذشتہ چند ہفتوں سے اپنی افواج کو مجتمع کیا جا رہا ہے ۔ موصل پر قبضہ کے بعد سے ہی آلات اور ساز و سامان کے علاوہ ہتھیار وغیرہ بھی اکٹھا کئے جا رہے ہیں ۔ ٹاؤن سینڈ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ فوج کی جو گاڑیاں ناکارہ ہوگئی تھیں یا جو خراب ہوگئی تھیں ان کی مکمل تبدیلی کردی گئی ہے یا پھر ہتھیار یا مشین گن بھی اتنی تعداد میں فراہم نہیں کئے جاسکے ہیں جتنے متاثر ہوئے تھے ۔ امریکہ کی افواج عراق کی فوج کی مدد میں مصروف ہیں۔ ٹاؤن سینڈ کا کہنا تھا کہ جو ساز و سامان کی کمی ہے اس کو پورا کرنے کے بعد عراقی افواج اس کارروائی کیلئے جلدی ہی تیار ہوجائیں گی ۔ تل عفر اور اس کے اطراف کے علاقے آئی ایس باغیوں کیلئے آخری پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں ۔ گذشتہ ہفتوں میں موصول کو آئی ایس سے پاک کردیا گیا تھا ۔ اس کیلئے ایک طویل جدوجہد کی گئی تھی جس میں عراق کی افواج کو کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT