Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / عراقی طیارہ کا پہیہ شعلہ پوش مسافرین کا بحفاظت تخلیہ

عراقی طیارہ کا پہیہ شعلہ پوش مسافرین کا بحفاظت تخلیہ

جدہ ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : عراقی ایرویز طیارے کے پہیے میں آج سعودی عرب میں لینڈنگ کے فوری بعد آگ لگ گئی ۔ تمام مسافرین کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے بموجب ایمرجنسی عملہ نے ریکارڈ وقت میں 356 مسافرین کا تخلیہ کیا اور کسی کو بھی کوئی گزند نہیں پہنچی ۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کیپٹن نے کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا جس کے ساتھ ہی عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT