Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / عراقی فوجوں کی موصل کی جانب پیشرفت

عراقی فوجوں کی موصل کی جانب پیشرفت

قراجوش۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی افواج آہستہ آہستہ مشرقی موصل کی جانب پیشرفت کررہی ہیں ، جبکہ امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے دفاعی سربراہوں کا ایک اجلاس پیرس میں منعقد ہوا تاکہ جہادیوں کے مستحکم گڑھ پر جارحانہ حملہ کا جائزہ لیا جاسکا۔ موصل کی جنگ دوسرے ہفتہ میں پہنچ چکی ہے۔ صدر فرانس فرینکوئی اولاند نے اتحادی افواج سے دولت اسلامیہ گروپ سے مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کا یہ دوسرا مرحلہ ہوگا۔ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی خدمات کی افواج نے موصل کے مشرقی مضافات کے علاقوں پر اپنا قبضہ بحال کرلیا ہے۔ موصل ،عراق میں دولت اسلامیہ کا آخری مستحکم گڑھ ہے۔ جنرل عبدالغنی الاسدی نے کہا کہ ہمارے محاذ پر ہم موصل سے 6 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ہمیں دیگر محاذوں پر موصل کی طرح ہم آہنگی کے ساتھ جنگ کرنی ہوگی۔ وہ برطالیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرد پیش افواج شمال مشرقی محاذ پر کامیابیاں حاصل کررہی ہیں اور اتحادی افواج موصل کے مضافات تک پہنچ چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT