Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / عراقی فوجیں فلوجہ کے قریب پہنچ گئیں، عوام پھنس گئے

عراقی فوجیں فلوجہ کے قریب پہنچ گئیں، عوام پھنس گئے

فلوجہ ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی افواج آج فلوجہ کے اطراف کے علاقوں میں پہنچ گئیں اور شہر پر اپنا قبضہ بحال کرنے حملے شروع کردیئے۔ دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے محاصرہ میں شدت پیدا کرتے ہوئے عراقی فوج نے شہر کے اندر عوام کے پھنس جانے کے اندیشے بھی پیدا کردیئے۔ جن جہادیوں کا محاصرہ کیا گیا ہے ان کی تعداد بے شمار ہے۔ ان کا مستحکم گڑھ فلوجہ سمجھا جاتا تھا جس پر حکومت کا قبضہ بحال کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں دولت اسلامیہ کو کئی ناکامیاں برداشت کرنی پڑی ہیں لیکن دولت اسلامیہ کے اثرورسوخ کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ دولت اسلامیہ نے بم حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ بم حملوں سے شام کے ساحلی مستحکم گڑھ میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے فلوجہ پر قبضہ بحال کرنے کیلئے کارروائی کے آغاز کا کل اعلان کیا تھا اور ایک دن کی جنگ کے بعد عراق کی فوج قصبہ جرما کے قریب پہنچ گئی۔ اس طرح فلوجہ میں محصور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے رسد کی راہ منقطع ہوگئی۔ چنانچہ ان کے پاس پیشرفت کے سوائے کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے جبکہ سرکاری فوجیں آج علی الصبح تین سمتوں سے فلوجہ کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ نیم فوجیوں تنظیموں کی متحدہ تنظیم ہمشید الشابی کا اس علاقہ پر غلبہ تھا جبکہ نیم فوجی تنظیمیں جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہے، کارروائی میں بڑے پیمانے پر شامل ہیں۔ ان کے بموجب فلوجہ کے جنوبی علاقہ پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ اب فوج شہر کا محاصرہ کررہی ہے جس سے اندیشہ ہیکہ شہر میں موجود لاکھوں عوام بھی متاثر ہوں گے۔ ناروے کی پناہ گزین کونسل کے بموجب شہر میں تقریباً 50 ہزار شہری ہیں۔ تنظیم نے زور دیا ہیکہ عراق کی فوج انہیں شہر سے روانہ کیلئے راہداری فراہم کرے۔ بے قصور شہریوں کے خاندان غذا اور دوا کی قلت کی وجہ سے گذشتہ کئی مہینوں سے مصائب کا شکار ہیں اور اکثر فائرنگ کے تبادلہ کی زد میں بھی آجاتے ہیں۔ ناروے کی علاقائی کونسل کے مقای ڈاکٹر نصر مفلاحی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ صرف 80 خاندان جنگ کے آغاز سے قبل شہر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی خاندان شہر میں ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ صوبہ عنبر کے عہدیداروں نے کہا کہ بہت کم شہری خاندان شہر فلوجہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ دولت اسلامیہ نے شہر میں کرفیو نافذ کردیا ہے اور عوام کو سڑکوں پر آنے کی یا اپنے گھروں کے درواموں میں کھڑے رہنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT