Friday , October 20 2017
Home / دنیا / عراقی فوج فلوجہ میں داخل ، لڑائی جاری

عراقی فوج فلوجہ میں داخل ، لڑائی جاری

واشنگٹن ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سیکوریٹی فورس فلوجہ میں داخل ہوگئی ہے اور آئی ایس گروپ سے اس محاصرہ کئے ہوئے شہر کو حاصل کرنے کیلئے لڑائی جاری ہے۔ پنٹگان نے آج یہ بات بتائی۔ بغداد میں تعین فوجی ترجمان کرنل کرس گیرور نے بتایا کہ عراق کے انسداد دہشت گردی فائٹرس، کمانڈوز اور فیڈرل پولیس یونٹس اس وقت فلوجہ شہر کے جنوبی حصہ میں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پیشقدمی سست رفتاری سے ہورہی ہے۔ انہوں نے جنوبی حصہ پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی لیکن اہم ترین گڑھ پر قبضہ کیلئے لڑائی کا سامناہے۔ فلوجہ اور موصل دو بڑے ٹاؤنس ہے جو اس وقت آئی ایس کے زیرکنٹرول ہے۔

TOPPOPULARRECENT