Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / عراقی فوج موصل میں داخل، ابوبکر بغدادی کا محاصرہ

عراقی فوج موصل میں داخل، ابوبکر بغدادی کا محاصرہ

لندن ۔2  نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج جو اسلامک اسٹیٹ (داعش) دہشت گردوں پر ایک قطعی یلغار کیلئے گذشتہ دو سال کے دوران پہلی مرتبہ اس دہشت گرد گروپ کے طاقتور گڑھ موصل میں داخل ہوکر اپنے قدم جما چکی ہے اور باور کیا جاتا ہیکہ داعش کا سربراہ ابوبکر بغدادی اب عراقی فوج کے نرغے میں پھنس چکا ہے۔ موصل میں سمجھا جاتا ہیکہ اسلامک اسٹیٹ کا خودساختہ خلیفہ روپوش ہے۔ اب یہ لڑائی اس دہشت گرد گروپ کو فیصلہ کن شکست دیتے ہوئے ختم ہوگی۔ تاہم موصل میں قدم جماچکی عراقی فوج آج موسم کی خرابی کے سبب مزید پیشقدمی نہیں کرسکی۔ عراق کے کرد صدر مسعود برازانی کے چیف آف اسٹاف فواد حسین نے برطانوی روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ سے کہا کہ ان کی حکومت کو مختلف ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بغدادی وہاں روپوش ہے۔ اگر وہ ہلاک ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب (اسلامک اسٹیٹ کے) سارے نظام کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ فواد حسین کے مطابق ابوبکر بغداد گذشتہ آٹھ تا نو ماہ سے مکمل طور پر روپوش ہے اور یہ خودساختہ خلیفہ اب موصل میں داعش کے کمانڈرس پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔

TOPPOPULARRECENT