Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / عراقی فوج نے دولت اسلامیہ زیرقبضہ موصل کو باقی ملک سے الگ کردیا

عراقی فوج نے دولت اسلامیہ زیرقبضہ موصل کو باقی ملک سے الگ کردیا

موصل ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام سے موصل کو رسد کی سربراہی کی آخری شاہراہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے عراق کی افواج نے دولت اسلامیہ زیرقبضہ موصل کے علاقہ کو باقی ملک سے منقطع کردیا۔ موصل میں دریائے دجلہ پر تعمیر بڑے پل کو تباہ کرتے ہوئے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو باقی ملک سے کاٹ دیا ہے۔ سینئر کمانڈر ابومہدی ال مہنڈس نے سماجی میڈیا پر کہا کہ عراق کی فوجوں نے تل افر ۔ سنجر شاہراہ کی ناکہ بندی کرکے دولت اسلامیہ زیرقبضہ علاقہ کو باقی ملک سے منقطع کردیا ہے۔ قصبہ تل افر موصل سے 50 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے اور اب بھی دولت اسلامیہ کے قبضہ میں ہے۔ عراقی فوج پہلے ہی مشرقی موصل میں داخل ہوچکی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT