Sunday , July 23 2017
Home / عرب دنیا / عراقی فورسیس کی موصل کی اہم مسجد کی جانب پیشرفت

عراقی فورسیس کی موصل کی اہم مسجد کی جانب پیشرفت

اربل (عراق) ، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نواز عراقی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے موصل کی اس مسجد کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے جہاں دولت اسلامیہ (داعش) نے تین سال قبل خلافت کا اعلان کیا تھا۔فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے قدیم شہر موصل میں تنظیم کے گڑھ کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں مسجد واقع ہے ۔موصل کو عراق میں داعش نے اپنا دارالحکومت بنارکھا ہے ۔ ادھر اسے حاصل کرنے کے لئے 8 ماہ قبل عراقی فورسز نے حملہ کیا تھا تب سے پرانے شہر پر قبضہ کے لئے لڑائی بہت خونریز ہوچکی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT