Monday , August 21 2017
Home / دنیا / عراق اور شام میں امریکی فضائی حملے، 20 عام شہری ہلاک

عراق اور شام میں امریکی فضائی حملے، 20 عام شہری ہلاک

واشنگٹن۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ستمبر سے فروری کے درمیان امریکہ کے فضائی حملوں میں 20 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 ستمبر سے 2 فروری کے درمیان امریکی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر نو مختلف کیمیائی حملے کئے تاہم ان حملوں میں 20 عام شہری ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے تین حملے عراق میں کئے گئے۔
شام میں تشدد، اوباما اور
ڈے مستورا کی تشویش
واشنگٹن ۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے شام میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیفن ڈے مستورا نے حلب میں لڑائی کے تازہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی وقفہ ابھی تک مؤثر ہے لیکن اگر عالمی برادری نے فوری عمل نہ کروایا تو جنگ بندی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ادھر امریکی صدر براک اوباما نے لندن میں کہا کہ شام میں تشدد کی وجہ سے سیز فائر معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT