Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / عراق اور شام میں دھماکو اشیاء کی صفائی کیلئے 50 سال درکار : اقوام متحدہ

عراق اور شام میں دھماکو اشیاء کی صفائی کیلئے 50 سال درکار : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق سے بارودی سرنگوں ، دھماکو آلات اور دیگر ایسی دھماکو اشیاء جن کا استعمال نہیں ہوا اور ساتھ ہی ساتھ ہتھیاروں کی مکمل صفائی کے لیے 40 تا 50 سال درکار ہوں گے ۔ اقوام متحدہ مائن ایکشن سرویس کی ڈائرکٹر ایگنیس مارکائیلو نے کہا کہ عراق اور شام کے حالات اس وقت بالکل ایسے ہیں جیسے دوسری جنگ عظیم کے بعد تھے جہاں جنگی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی صفائی کے لیے کئی دہے لگ گئے تھے اور اب بھی اس صورت حال کا سامنا ہے ۔ یوروپ کی طرح عراق اور شام میں بھی کئی ایسے دھماکو آلات جو پھٹ نہیں سکے ، اِدھر اُدھر بکھرے پڑے ہیں ۔ جن کی صفائی ناگزیر ہے ۔ ایگینیس مارکائیلو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی جس کا انعقاد بین الاقوامی یوم بیداری بارودی سرنگ کے موقع پر کیا گیا تھا ۔ عراق میں جو علاقے دولت اسلامیہ کے قبضہ سے دوبارہ حاصل کئے گئے ہیں ان کی صفائی کے لیے 170 تا 180 ملین امریکی ڈالرس کے مصارف ہوسکتے ہیں ۔

 

روس، جرمنی اور فرانس کی دہشت گردی کیخلاف بات چیت
ماسکو، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس، جرمنی اور فرانس کے لیڈروں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی تیز کرنے کیلئے فون پر بات چیت کی ہے ۔روس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو سینٹ پیٹرس برگ میں ہوئے بم حملے کے بعد تینوں ممالک کے لیڈروں نے کل دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ اس حملے میں 14 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔بیان میں کہا گیا کہ تینوں لیڈروں نے یوکرین کے حالات پر بھی بات چیت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT