Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / عراق بھی مسلح ڈرون استعمال کرنے والے ممالک میں شامل

عراق بھی مسلح ڈرون استعمال کرنے والے ممالک میں شامل

بغداد ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق بظاہر دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو عسکری کارروائیوں کے لیے مسلح ڈرون طیارے استعمال کر رہے ہیں۔ عراقی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں چین کے فراہم کردہ، ہتھیاروں سے لیس سی ایچ فور ڈرون کا رن وے پر معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چینی ساختہ ڈرون کی عراقی فوج کو ممکنہ فروخت کی یہ دھندلی تصاویر پہلی مرتبہ مارچ میں منظرِ عام پر آئی تھیں۔ اگر عراقی فوج اب اسے استعمال کر رہی ہے تو یہ اس ملک کی دفاعی صلاحیت میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہو سکتا ہے جس کی فضائیہ تعمیرِ نو کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ سی ایچ فور کو خفیہ معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عراق کو چینی ہتھیاروں کی فروخت بغداد کی اپنے ہتھیاروں کے لیے ذرائع کو مستحکم بنانے کی بڑھتی ہوئی خواہش اور امریکہ پر انحصار ختم کرنے کو ظاہر کرتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران عراق کو روس، ایران اور چین سے ہتھیار موصول ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT