Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / عراق: بیجی آئیل ریفائنری داعش سے چھڑانے کا دعویٰ

عراق: بیجی آئیل ریفائنری داعش سے چھڑانے کا دعویٰ

بغداد۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال سے ’’داعش‘‘ کے قبضے میں رہنے والی بیجی آئیل ریفائنری اور بیجی شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرتے ہوئے گھمسان کی لڑائی کے بعد داعش کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج بیجی شہر کے جنوبی حصے سے اندر داخل ہوئی اور شدت پسندوں کے زیر قبضہ تیل صاف کرنے والے کارخانے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ لڑائی کئی ہفتے جاری رہی جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عراقی فوج نے نہ صرف بیجی شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے بلکہ الفتحہ اور الصینیہ نامی علاقے بھی داعش سے چھڑا لئے گئے ہیں۔ عراقی فوج، قبائلی جنگجوئوں اور کرد فوجیوں پر مشتمل مشترکہ فورس نے شمالی عراق میں داعش کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے ان کے اسلحہ کے ذخائر کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT