Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / عراق جنگ غیرقانونی تھی ‘ بلیر کے سابق نائب کا بیان

عراق جنگ غیرقانونی تھی ‘ بلیر کے سابق نائب کا بیان

لندن۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیر کے ایک سابق نائب نے کہا کہ برطانیہ کی عراق پر حملہ میں شمولیت جسے جنگ بھی سمجھا جاسکتا ہے غیرقانونی تھی ۔ چند دن قبل اس خانہ جنگی میں برطانیہ کے کردار کے بارے میں ایک رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے ۔ لیبر حکومت کی کابینہ میں شامل جان پریس گارڈ نے جو نائب وزیراعظم کے مماثل سمجھے جاتے تھے کہا کہ جب برطانیہ نے امریکہ زیرقیادت حملہ میں 2003ء میں شرکت کی تھی تو یہ غیرقانونی جنگ تھی ۔ ان کا یہ بیان روزنامہ ’’سنڈے مرر ‘‘ میں شائع ہوچکا ہے ۔ چہارشنبہ کے دن چل کاٹ رپورٹ اس جنگ کے بارے میں شائع ہوچکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امن کے دیگر تمام متبادل طریقے استعمال کرنے کے بعد ہی عراق پر حملہ کیا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ‘ اس لئے یقینا اس حملہ کا کوئی جواز نہیں تھا ۔ یہ بھی انکشاف کیا گیاہے کہ سابق وزیراعظم برطانیہ ٹونی بلیر نے سابق صدر امریکہ جارج ڈبلیو بش کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تیقن دیا تھا کہ وہ ان کا ہر قیمت پر ساتھ دیں گے ‘ اس کے 8ماہ بعد عراق پر امریکہ نے حملہ کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT