Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / عراق جنگ کی تائید ’ غلطی ‘ : ہیلاری کااظہار افسوس

عراق جنگ کی تائید ’ غلطی ‘ : ہیلاری کااظہار افسوس

واشنگٹن 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق جنگ کے 13 برس بعد ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیلاری کلنٹن نے آج کہا کہ اس وقت ایک سینیٹر کی حیثیت سے عراق پر حملہ اور قبضہ کے حق میں ووٹ دینا ان کی غلطی تھی اور اس پر انہیں سب سے زیادہ افسوس ہے ۔ کلنٹن نے اے بی سی نیوز کے گڈ مارننگ امریکہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں انہیں سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ انہوں نے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش کو عراق میں کارروائی کرنے کا اختیار دیا تھا ۔ اس فیصلے کے حق میں انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ویسا کچھ نہیں دستیاب ہوا جیسا اس وقت سوچا گیا تھا ۔ انہیں افسوس ہے کہ انہوں نے اس فیصلے کی حمایت کی تھی ۔ وہ پہلے بھی کہہ چکی ہیں کہ یہ ایک غلطی تھی اور یقینی طور پر وہاں ویسا کچھ نہیں دستیاب ہوا جیسا اندیشے ظاہر کئے جا رہے تھے ۔ سابق خاتون اول امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو امریکہ کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار ہونگی ۔ وہ نیویارک سے سینیٹر رہ چکی ہیں اور اوباما کی پہلی معیاد میں وہ سکریٹری آف اسٹیٹ کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT