Friday , September 22 2017
Home / دنیا / عراق جنگ کے دوران 700 قیدی قتل کرنے ایران کا اعتراف

عراق جنگ کے دوران 700 قیدی قتل کرنے ایران کا اعتراف

تہران۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کی مجلس شوریٰ کے ایک سرکردہ رکن نے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 1980ء تا 1988ء کے دوران عراق پر حملے کے دوران المعارہ اور بصرہ شہروں میں در ازندازی کرتے ہوئے 600 سے 700 عراقی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایرانی مجلس شوریٰ کے رکن پارلیمنٹ نادر قاضی بور کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’’عراق جنگ کے دوران ہمارے فوجیوں نے عراق میں گھس کر چھ سے سات سو کے درمیان عراقی قیدیوں کو قتل کردیا تھا‘‘۔ویڈیو فوٹیج میں ایرانی رکن پارلیمنٹ کو حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد مغربی ایران کے رومیہ شہر میں اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق جنگ کے دوران 13 افراد پر مشتمل ایک گروپ کے کمانڈر تھے۔ ہمیں حکم دیا گیا تھا کہ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوئے مرشد اعلیٰ کی ہدایت پر ہم ان تمام عراقی قیدیوں کو ہلاک کر دیں جو جنگ کے نتیجے میں ایرانی فوج کے گرفتار کر لیے تھے۔

TOPPOPULARRECENT