Wednesday , April 26 2017
Home / عرب دنیا / عراق: ’موصل میں بچ جانے والا ہر جنگجو مارا جائیگا‘

عراق: ’موصل میں بچ جانے والا ہر جنگجو مارا جائیگا‘

بغداد ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر موصل میں دولت اسلامیہ کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں معاونت کرنے والے امریکی ایلچی کا کہنا ہے کہ شہر میں بچ جانے والا ہر جنگجو مارا جائے گا۔دولت اسلامیہ کے خلاف جاری کارروائی میں شامل سینیئر امریکی اہلکار بریٹ میک گرک نے یہ تنبیہ عراقی فوجوں کی جانب سے شہر جانے والے آخری راستے پر قبضے کے بعد جاری کی ہے، جس سے دولت اسلامیہ کے شدت پسند پھنس گئے ہیں۔تاہم عراقی افواج کی جانب سے کئی ماہ جاری رہنے والی کارروائی کے بعد کئی علاقوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا گیا ہے۔عراقی فوج اس وقت موصل کے تمام مشرقی علاقوں پر قابض ہے۔ پانچ مارچ سے امریکی کی مدد سے شروع ہونے والی حالیہ کارروائی سے شدت پسند مغرب کی جانب کئی اہم جگہوں کو خالی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان مقامات میں مقامی حکومت کا مرکزی دفتر اور موصل کا عجائب گھر بھی شامل ہیں۔ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں شدید لڑائی جاری رہی تاہم مارک میک گرک نے اتوار کو بغداد میں صحافیوں کو بتایا کہ ‘گذشتہ رات، عراقی فوج کے نویں ڈویڑن نے موصل سے باہر جانے والے آخری راستے کو بھی مسدود کر دیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT