Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں اتحادی فوج کے حملے میں متعدد ہلاکتیں

عراق میں اتحادی فوج کے حملے میں متعدد ہلاکتیں

بغداد، 8 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں کے مقبوضہ الکیم علاقے میں امریکی قیادت والے اتحاد اور عراقی فضائیہ کے ہوائی حملے میں کئی درجن لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔مقامی میڈیکل ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں کئی بچے اور خواتین شامل ہیں۔ امریکی اتحادی افواج کے یہاں کئے جا نے والے فضائی حملوں میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ فوج مسلسل اس علاقے میں بمباری کررہی ہے۔  تاہم ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا۔ذرائع کے مطابق حملے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کے سرحدی شہر پر نامعلوم جیٹ طیارے سے میزائل حملہ کیا گیا جو اپنے نشانے سے خطا کر گیا اور رہائشي علاقے میں جا گرا۔

TOPPOPULARRECENT