Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں ایک لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور : اقوام متحدہ

عراق میں ایک لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور : اقوام متحدہ

اربیل۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی رفیوجی ایجنسی کا کہنا ہیکہ زائد از ایک لاکھ افراد کو ان کے گھروں سے منتقل کیا گیا ہے جبکہ عراقی فورسیس اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ شہر موصل کیلئے کلیدی لڑائی سے قبل علاقہ کو صاف کررہی ہے۔ عراقی قائدین نے بار بار کہا ہیکہ موصل زائد از دو سال سے آئی ایس کے ہاتھوں میں ہے اور اسے اس سال عسکری گروپ کے قبضہ سے دوبارہ حاصل کرلینے کا وعدہ کیا لیکن امریکی عہدیداروں نے کہا ہیکہ کوئی وقت مقرر کرنا غیرحقیقت پسندانہ ہوگا۔ اب امدادی گروپوں کو فکر ہورہی ہیکہ مزید ایک ملین افراد موصل کے اطراف و اکناف سے نقل مکانی پر مجبور ہوسکتے ہیں جب آپریشن آگے بڑھتا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT