Friday , July 28 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس ملازم ہلاک

عراق میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس ملازم ہلاک

بغداد، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی اصلاحات کے مطالبات کے سلسلے میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمع ہوئے اہم شیعہ مذہبی رہنما مقتداء الصدر کے حامیوں اور فوجکے درمیان جھڑپوں میں کل ایک پولیس ملازمہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے ۔عراقی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی کہ دارالحکومت کے تحریر اسکوائر پر مقتداء الصدر کے ہزاروں حامی جمع ہوکر ایک کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے تھے جو ستمبر میں ہونے والے صوبائی انتخابات میں سپروائزر کا کردار ادا کر سکے ۔مظاہرین کی اس بھاری ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس چھوڑنے کے علاوہ طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد مشتعل ہجوم اور فوجکے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک پولیس ملازم کی جان چلی گئی۔وزارت نے تو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی لیکن صدر کے حامی ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں پانچ مظاہرین ہلاک اور 320 کے قریب زخمی ہو گئے ۔عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہیں۔

TOPPOPULARRECENT