Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / عراق میں خودکش بم حملوں کی لہر‘ ملک گیر سطح پر 29افرادہلاک

عراق میں خودکش بم حملوں کی لہر‘ ملک گیر سطح پر 29افرادہلاک

بغداد۔4اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے آج پورے عراق میں خودکش بم حملوں کا سلسلہ شروع کردیا جس کی وجہ سے کم از کم 29افراد مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ مہلک ترین حملہ جنوب مغربی صوبہ ذی قار میں پیش آیا جہاں خودکش بم بردار نے ایک رسٹورنٹ میں خود کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔ کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے اور 27افراد زخمی ہوئے ۔ تقریباً اسی وقت ایک خودکش کار بم دھماکہ میں اپنی کار کو جس میں دھماکو مادے بھرے ہوئے تھے ایک تجارتی علاقہ میں شہر بصرہ میں دھماکہ سے اڑا دیا ۔ کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دیگر دس زخمی ہوگئے ۔ سیاہ دھویں کا کثیف بادل اس علاقہ سے فضاء میں اٹھتا ہوا دکھائی دیا ۔ اس بم حملے سے کم از کم 30کاریں تباہ ہوگئیں ۔ بصرہ بغداد کے جنوب مشرق میں 550کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ قبل ازیں دن میں ایک خود بم بردار نے اپنی کار بغداد میں فوجی چوکی سے مضافاتی علاقہ القنات میں ٹکرا دی جس سے چھ فوجی ہلاک اور دیگر 13زخمی ہوگئے ۔ ایک خود کش حملہ شہر مشہد میں نیم فوجی فورسیس کے ہیڈ کوارٹرس پر کیا گیا ۔ طبی عملہ نے ہلاکتوں کی تعداد کے انکشاف سے انکار کردیا ۔ عراقی فوج نے امریکی اتحادی فوج کی مدد سے دولت اسلامیہ کو ان علاقوں سے نکال باہر کیا ہے ۔ اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ یہ دولت اسلامیہ کی انتقامی کارروائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT