Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں خودکش حملے‘ 14ہلاک

عراق میں خودکش حملے‘ 14ہلاک

بغداد۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )بغداد کے دو مضافاتی علاقوں میں فوج کو نشانہ بناکر کئے ہوئے خودکش حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب ایک خودکش کار بم حملہ حسینیہ کے مشرقی مضافاتی علاقہ میں ایک چوکی پر خودکش کار بم حملہ کیا گیا جس سے 6شہری اور 4فوجی ہلاک ہوگئے ۔ پولیس عہدیدار کے بموجب ایک اور حملہ میں 28افراد ہلاک ہوگئے ۔ دولت اسلامیہ گروپ نے حملہ کی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان اپنے ویب سائیٹ پر شائع کیا ہے ۔ ایک اور پولیس عہدیدار کے بموجب خودکش کار بم حملہ گذرتے ہوئے فوجی قافلہ پر تقریباً اُسی وقت عرب جبور کے جنوبی مضافاتی علاقہ میں کیا گیا جس سے چار فوجی ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے ۔ دو طبی عہدیداروں نے ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق کی ۔ عراقی فوج امریکی زیرقیادت فضائی حملوں کی مدد سے کئی محاذوں پر حالیہ مہینوں میں پیشرفت کرچکی ہے ۔ انتہا پسندوں کے زیرقبضہ کئی علاقے شمالی اور جنوبی عراق میں 2014 سے اب تک آزاد کروائے جاچکے ہیں لیکن دولت اسلامیہ حملے بغداد میں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ان حملوں کا نشانہ زیادہ تر فوج اور ملک کی شیعہ اکثریت ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT