Friday , July 21 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں خودکش دھماکہ، 20 ہلاک

عراق میں خودکش دھماکہ، 20 ہلاک

ہلہ ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بغداد کے قریب مصیب ٹاؤن کے ایک بازار میں خودکش بمبار دھماکہ میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ مصیب مارکٹ میں ایک بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 20 شہری شہید اور دیگر 34 زخمی ہوگئے جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔ کربلائے معلیٰ میں ایک خودکش حملہ کی ناکامی کے بعد 11:30 بجے دن مصیب کی مارکٹ میں یہ دھماکہ کیا گیا تھا۔ داعش نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
آئی ایس مشتبہ رابطہ پر ایران میں درجنوں افراد گرفتار
تہران ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکام نے تہران میں جہادیوں کی طرف سے کئے گئے دہشت گرد حملے کے دو دن بعد اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے رابطہ رکھنے والے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ جنوبی صوبہ فارمس میں جمعرات کی شب سات افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ عراقی سرحد سے متصلہ صوبہ کرمان شاہ میں دیگر کئی افراد کو جمعہ کی صبح گرفتار کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT