Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / عراق میں خود کش حملے ۔ 46 افراد ہلاک

عراق میں خود کش حملے ۔ 46 افراد ہلاک

بغداد 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام )عراق میں آج خودکش حملوں کے واقعات میں 46افراد ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔  شمالی بغداد میں آج ایک جلوس جنازہ کو نشانہ بناتے ہوئے خطرناک ہلاکت خیز حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 34افراد ہلاک ہوگئے ۔ عراقی پولیس اور دواخانہ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس حملہ میں مزید 63 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ خود کش حملہ شعب علاقہ میں ہوا جب ظہرانہ کا وقت تھا ۔ ان عہدیداروں کو میڈیا سے بات کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حملہ میں کم از کم 34افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر 63 زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملہ کیلئے آئی ایس گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے اور اس تعلق سے ایک بیان آئی ایس سے مربوط اعماق نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ اس دعوی کی کوئی آزادانہ توثیق نہیں ہوسکی ہے لیکن یہ بیان اس نیوز ایجنسی نے جاری کیا ہے جو اکثر ایسے بیانات جاری کرتی ہے اور اس کا آئی ایس گروپ سے تعلق سمجھا جاتا ہے ۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عراقی سکیوریٹی فورسیس شمالی شرہ موصل کو دہشت گرد تنظیم کے چنگل سے آزاد کروانے کی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں جٹی ہوئی ہے ۔ موصل ملک کا دوسرا بڑا شہر ہ جو آئی ایس کے قبضہ میں ہے اور سرکاری افواج اسے آزاد کروانے کیلئے تیاری کر رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس حملہ میں 63 افراد زخمی ہوگئے اور آس پاس خون اور نعشیں پھیل گئی ۔ زخمیوں کو قریبی دواخانوں سے رجوع کیا گیا ہے جہاں کچھ متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ ماضی میں بھی تحریب کاروں نے سرکاری کنٹرول والے علاقوں میں کئی موقعوں پر اس طرح کے ہلاکت خیز حملے کئے ہیں ۔
حالیہ مہینوں میں عراق میں خود کش بمباری کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں انسانی جانوں کا بھاری نقصان بھی ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT