Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / عراق میں دولت اسلامیہ کا تین چوتھائی علاقوں سے قبضہ برخاست

عراق میں دولت اسلامیہ کا تین چوتھائی علاقوں سے قبضہ برخاست

بغداد ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج کا یہ کہنا ہیکہ 2014ء میں دولت اسلامیہ نے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا، آج تین چوتھائی علاقوں سے ان کا قبضہ برخاست ہوچکا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول جو ایک فوجی ترجمان ہیں، نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج صورتحال یہ ہیکہ دولت اسلامیہ عراق کے صرف 30,000 مربع کیلو میٹر کے علاقہ پر قابض ہے جبکہ 2014ء کے مقابلہ40  فیصد علاقوں سے ان کا قبضہ برخاست ہوچکا ہے کیونکہ گذشتہ دو سالوں میں انتہاء پسند گروپ کو عراق اور شام میں پے در پے متعدد شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موصل کا نصف مشرقی حصہ بھی ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ دوسری طرف امریکی تائید والی عراقی فوجیں گنجان آبادی والے مغربی موصل میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے نبردآزما ہیں۔ مسٹر رسول نے کہا کہ مغربی موصل کا زائد از نصف حصہ جنگجوؤں سے واپس لیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT