Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / عراق میں دولت اسلامیہ کی لاری کی زائرین کا قتل عام

عراق میں دولت اسلامیہ کی لاری کی زائرین کا قتل عام

ہلّہ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم دھماکہ سے دولت اسلامیہ نے کم از کم 70 افراد کو ہلاک کردیا جن میں سے بیشتر زائرین تھے۔ جنوبی بغداد میں جہادیوں نے عراقی افواج کے ساتھ جو موصل پر حکومت کا قبضہ بحال کرنے کے لئے جنگ کررہی ہیں، سخت مقابلہ کیا۔ زبردست لاری بم دھماکہ سے ایک پٹرول پمپ تباہ ہوگیا جہاں اربعین کربلا میں منعقد کرنے کے بعد واپس ہونے والے زائرین کی بسیں کھڑی ہوئی تھیں۔ بیشتر مہلوکین ایرانی ہیں۔ غیر ملکی زائرین اِن بسوں میں کثیر تعداد میں تھے جو مذہبی تقریب اربعین میں شرکت کرنے کے بعد واپس ہورہے تھے۔ یہ حملہ دیہات شومالی کے قریب ہوا جو بغداد کے جنوب مشرق میں تقریباً 120 کیلو میٹر کی دوری پر ہے۔ دریں اثناء شمالی عراق میں اپنے مستحکم گڑھ موصل کا دفاع کرنے والے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ساتھ عراق کی سرکاری فوج کی جنگ کے نتیجہ میں اندیشہ ہے کہ 200 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT