Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں رہا یرغمالیوں میں دو سعودی بھی شامل

عراق میں رہا یرغمالیوں میں دو سعودی بھی شامل

ریاض۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق میں مسلح اغواکاروں کے 16 ماہ طویل حبس بیجا سے رہا شدہ 26 یرغمالیوں میں دو سعودی شہری سالم بن عبداللہ المری اور محمد عبداللہ المری بھی شامل ہیں۔ عراق میں حکام کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے 16 ماہ پہلے اغوا ہونے والی قطری شکاریوں کو آزاد کر دیا گیا ہے جن میں شاہی خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔ دسمبر 2015 میں 26 قطری شکاریوں کو صوبہ ناصریہ میں سعودی سرحد کے قریب صحرائی علاقے سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد قطری شہریوں کی بازیابی کیلئے ایک بڑی کارروائی شروع کی گئی تھی تاہم انھیں اغوا کرنے والے مسلح گروپ کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آ سکی تھیں اور نہ ہی معلوم ہو سکا تھا کہ ان کو کس علاقے میں رکھا گیا تھا۔ جمعہ کو عراقی حکام نے بتایا کہ قطری گروپ واپس قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں بغداد کے ایئر پورٹ پر قطر ایئر ویز کے ایک جہاز میں قطری شکاریوں کے سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے کچھ دیر بھی سرکاری میڈیا نے جہاز کے دوحہ لینڈ کرنے کی تصدیق کی۔ اے ایف پی نے اس ضمن میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطری شکاریوں کی رہائی چند دن پہلے شام میں فریقین کے درمیان چار علاقوں سے عام شہریوں کے انخلا کے لیے ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT