Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں زائد از 10,000 قیدی رہا

عراق میں زائد از 10,000 قیدی رہا

بغداد ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں عدالتوں نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار 1608 افراد سمیت مجموعی طور پر 10 ہزار 791 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عراقی جوڈیشل اتھارٹی کے ترجمان جسٹس عبدالستار بیرقدار نے ایک بیان میں بتایا کہ عدالتوں نے گذشتہ ماہ 16 ہزار 626 معاملات نمٹائے۔ اس دوران جیلوں میں قید 10 ہزار 791 قیدیوں کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔ جسٹس بیرقدار کا کہنا ہیکہ 1608 قیدیوں کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا مگر ان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم نہیں کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 9199 افراد کو تفتیش کے مراحل کے دوران ہی رہا کردیا گیا تھا جبکہ بقیہ قیدیوں کو ٹرائل کے دوران رہا کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT