Monday , April 24 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں قطر کے 26 یرغمالیوں کی رہائی

عراق میں قطر کے 26 یرغمالیوں کی رہائی

دوحہ کے شاہی خاندان کے ارکان کو آزاد کرنے کروڑوں ڈالر کی ادائیگی
بغداد ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں نے کہا ہیکہ 26 یرغمالیوں کو جن میں قطر کے شاہی خاندان کے چند ارکان بھی شامل ہیں، دیڑھ سال تک یرغمال بنائے رکھے  جانے کے بعد بالآخر آج رہا کردیا گیا ہے۔ یہ اس علاقہ میں یرغمالیوں کا ایک انتہائی سنسنی مسئلہ تھا جس کو حل کرنے کیلئے گذشتہ دیڑھ سال سے نازک و پیچیدہ مذاکرات جاری تھے۔ مذاکرات میں شامل ایک شخص اور دیگر کئی متعلقہ افراد نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات شام میں چھ سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ایک کثیرآبادی کی منتقلی سے مربوط تھے۔ بالخصوص ایک ہفتہ قبل ایک خودکش بمبار دھماکہ میں شام میں خواتین اور بچوں کے بشمول 130 افراد کی ہلاکت کے سبب ان یرغمالیوں کی رہائی لمحہ آخر میں تاخیر پذیر ہوئی تھی۔ ہزاروں شامی شہریوں کی منتقلی کے علاہ شامی حکومت کی حراست سے 750 سیاسی قیدیوں کی رہائی بھی اس مسئلہ سے مربوط تھی۔ عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار عبدالوہاب الطائی نے کہا کہ تمام 26 یرغمالی قطری شہری ہیں۔ جن کی رہائی کے مذاکرات میں ایران، قطر اور لبنانی کے علاوہ شیعہ تنظیم حزب اللہ کے ذمہ دار شامل تھے۔ نیز ان کی رہائی کے لئے شیعہ اور سنی عسکریت پسند گروپوں کو بطور تائیوان کئی ملین امریکی ڈالر ادا کئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT