Wednesday , October 18 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں مسجد کے قریب بم حملے، 6 ہلاک

عراق میں مسجد کے قریب بم حملے، 6 ہلاک

بغداد ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لب سڑک بم دھماکوں کے بعد بغداد کے جنوبی علاقہ میں ایک مسجد کے قریب خودکش بم حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے کم از کم 6افراد ہلاک اور دیگر 19 زخمی ہوگئے۔ پہلا بم حملہ مصلیوں پر کیا گیا جو نماز جمعہ ادا کررہے تھے جبکہ خودکش بم بردار نے فوج کی آمد پر دھماکو مادوں سے دھماکے کئے۔ فوری طور پر اس دھماکہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔ بغدادمیں بم دھماکوں کے درمیان بہت کم وقفہ ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT