Wednesday , September 27 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں ہیضہ کی وبا ، 4 اموات

عراق میں ہیضہ کی وبا ، 4 اموات

بغداد۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑنے سے چار افراد کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ متاثرہ آبادی کو صاف پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے ۔ وزارت صحت نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بغداد کے قریب ابوغریب علاقہ میں یہ اموات ہیضہ کے سبب ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ ہفتہ ابوغریب اور نجف علاقہ میں ہیضہ کے 12 کیسس کا پتہ چلا تھا ۔ اس کی سب سے اہم وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ یہاں پانی پینے کے قابل نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT