Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں 26 قطری شہریوںکا اغوا ، گورنر سماوا کا بیان

عراق میں 26 قطری شہریوںکا اغوا ، گورنر سماوا کا بیان

بغداد۔17ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع صحرائی علاقے سے چہارشنبہ کو علی الصباح نامعلوم مسلح افراد نے 26 قطری شہریوں کو ان کے شکار کیمپ سے اغوا کر لیا ہے۔سماوا سے تعلق رکھنے والے دو پولیس افسروں نے ان قطری شہریوں کے اغوا کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی فورسیس نے ان کی بازیابی کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔سماوا کے گورنر فلیح الزیادی نے بتایا ہے کہ ’’دس بارہ پک اپ ٹرکوں پر سوار ایک مسلح گروپ نے سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع سماوا صحرا میں بسیہ کے علاقے سے 26 قطری شکاریوں کو ان کے کیمپ سے اغوا کیا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT