Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / عراق نے طیب اردغان کے دعوے کی تردید کردی

عراق نے طیب اردغان کے دعوے کی تردید کردی

بغداد۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کی ’جوائنٹ آپریشنز کمانڈ‘ نے ترک صدر طیب اردغان کی جانب سے عراق کے شمالی حصے میں تعینات ترک فوج پر داعش کے حملے یا داعش کے ساتھ جھڑپوں کے دعوے کی تردید کردی ہے۔عراقی فوج کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری کردہ ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ اس علاقے میں موجود ترک افواج پر داعش کی جانب سے حالیہ دنوں میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا ہے۔ عراقی فوج کا کہنا تھا کہ ’’جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کچھ میڈیا کے اداروں کی جانب سے ترک صدر کے حوالے سے خبروں کی اشاعت کی تردید کرتی ہے کہ ترک فوج نے عراقی حدود میں یا بعشیقہ کے علاقے میں داعش کے ساتھ لڑائی کی ہے‘‘۔اردغان نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ عراق میں تعینات ترک افواج پر داعش کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT