Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / عراق و شام میں آئی ایس، قتل عام میں مصروف

عراق و شام میں آئی ایس، قتل عام میں مصروف

واشنگٹن 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ عراق و شام میں آئی ایس آئی ایس (داعش) کے زیرکنٹرول علاقوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے کیوں کہ خوفناک دہشت گرد تنظیم وہاں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے نسل کشی و قتل عام میں ملوث ہے۔ امریکہ نے اس علاقہ کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی فوجی کارروائی میں اضافہ کا اشارہ بھی دیا ہے۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری ہوش ارنسٹ نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’’عراق و شام میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انتہائی پریشان کن ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ انتہا پسند تنظیمیں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔
یہ تنظیمیں اپنے پروپگنڈہ میں یہ ثبوت دے رہی ہیں کہ وہ ان مذہبی اقلیتوں کے صفائے کی کوشش کررہی ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT