Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / عراق و شام پر فضائی حملوں میں 600شہری ہلاک

عراق و شام پر فضائی حملوں میں 600شہری ہلاک

واشنگٹن۔8 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوج کی جانب سے دولت اسلامیہ (آئی ایس)کے دہشت گردوں کونشانہ بناکر سال 2014سے اب تک شام اور عراق میں کئے گئے فضائی حملوں میں کم ازکم 600شہری مارے گئے ۔اتحادی فوج کی جانب سے کل جاری ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2014 اور مئی 2017کے درمیان شام اور عراق میں کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 603شہری مارے گئے ہیں۔حالانکہ نگرانی گروپوں کی جانب سے فراہم کئے گئے اعدادو شمار سے یہ کافی کم ہے ۔ایئروارس نگرانی گروپ کے مطابق عظیم اتحادی فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 4354شہری مارے گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس کے خلاف جب سے مہم شروع کی گئی ہے تب سے 22000فضائی حملے کئے گئے ہیں جن میں سے 727فضائی حملوں میں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT