Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / عراق کو بصرہ سے مسروقہ تابکار مادے کی تلاش

عراق کو بصرہ سے مسروقہ تابکار مادے کی تلاش

بغداد ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکام کو ایک ایسے بہت خطرناک تابکار مادے کی تلاش ہے جسے گذشتہ برس بصرہ سے چوری کر لیا گیا تھا اور اس بات کاخدشہ ہے کہ اگر وہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھ لگ گیا تو اسے وہ ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ امریکہ اس بات سے آگاہ ہے کہ جنوبی شہر بصرہ کے پاس ایک مقام سے گذشتہ برس یہ تابکار مادہ غائب ہوا تھا۔ لیکن انھوں نے کہا ابھی تک اس طرح کا کوئی بھی اشارہ نہیں ہے کہ یہ مادہ کسی شدت پسند گروپ کے ہاتھ لگا ہو تاہم اس پر مستقل نگرانی رکھی جائے گی۔ عراق نے گذشتہ برس ہی نیوکلیئر توانائی کے عالمی ادارہ آئی اے ای اے کو اس بات سے مطلع کر دیا تھا کہ دس گرام آئریڈیم آئیسوٹوپ کا ( جو کینسر کے علاج میں کام آتا ہے) سرقہ کر لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT