Wednesday , August 16 2017
Home / عرب دنیا / عراق کو فرقہ پرستی سے محفوظ رکھنے پر زور : عادل الجبیر

عراق کو فرقہ پرستی سے محفوظ رکھنے پر زور : عادل الجبیر

ریاض ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہم عراق میں فرقہ واریت کے زور پکڑنے کے خلاف ہیں۔ سعودی عرب عراق کی عرب شناخت برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور بغداد کے ساتھ مل کر تمام مسائل کے حل کی کوششیں کرتا رہے گا۔عادل الجبیر نے ان خیالات کا اظہار اردنی ہم منصب ناصر جودہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں سرگرم الحشد الشعبی ملیشیا محض فرقہ وارانہ سازشوں کے فروغ کے لیے قائم کردہ تنظیم ہے جس کی قیادت ایران کر رہا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سعودی عرب عراق کی وحدت اور سلامتی کا حامی ہے اور پڑوسی ملک عراق میں دہشت گردی کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کرتا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اردن کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کئی سال سے اتحاد قائم ہے۔اس موقع پر اردنی وزیرخارجہ ناصر جودہ نے کہا کہ عمان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گرد اسلام کو بدنام کررہے ہیں مگر اردن اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں کو پوری قوت سے مقابلہ کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT