Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / عراق ۔ سعودی سرحد پر خود کش حملہ ‘ چھ گارڈز بشمول کمانڈر ہلاک

عراق ۔ سعودی سرحد پر خود کش حملہ ‘ چھ گارڈز بشمول کمانڈر ہلاک

بغداد 12 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خود کش بمبار نے سعودی عرب سے ملنے والی سرحد پر ایک عراقی ٹھکانہ پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 6 گارڈز ہلاک ہوگئے ۔ ان میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ اس حملہ میں بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی گاڑی کو فوجی ٹھکانہ میں گھسا دیا تھا ۔ اس حملہ میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایک فوجی لیفٹننٹ کرنل نے کہا کہ بمبار ایک فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا اور وہ بظاہر کپتان نظر آتا تھا وہ دھماکوں مادوں سے لدی فوجی گاڑی جیسی گاڑی چلا رہا تھا ۔ فوجی عہدیدار نے کہا کہ ایک لیفٹننٹ کرنل حسین ال گولی بھی مہلوکین میں شامل ہے ۔ ایک مقامی عہدیدار عماد احمد نے اس حملہ میں ہلاکتوں کی توثیق کی ہے ۔کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT