Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / عربی زبان سے واقفیت‘ قرآن فہمی میں معاون

عربی زبان سے واقفیت‘ قرآن فہمی میں معاون

عربی کتاب الاتقان فی لسان القرآن کی رسم اجراء‘ جناب زاہد علی خان کا خطاب
حیدرآباد۔10اکٹوبر(سیاست نیوز) قرآنی تعلیمات کو عام کرنے میں حیدرآباد سب سے اگے ہے۔ عربی بول چال پر عبورقرآنی تعلیمات کو سمجھنے میںمعاون ومددگار ثابت ہوگااسکے علاوہ عرب ممالک میںروزگار کے خواہشمند وں کے لئے عربی بول چال پر عبور ضروری ہے۔ مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان نے محبو ب حسین جگر حال میںمولانامحمد احمد اللہ بیگ کی الاتقان فی لسان القرآن کے عنوان سے لکھی کتابوں کی رسم اجرائی تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم‘ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی‘ مولانا ڈاکٹرجہانگیر کے علاوہ ڈاکٹر افتخار اور شوکت علی خان نے بھی اس تقریب رسم اجرائی میں شرکت کی۔ جناب زاہد علی خان نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے  ادارہ سیاست کی تجوید القرآن کے متعلق شروع کی گئی ویب سائیٹ کاذکر کیا جس پر 17ہندوستانی زبانوں میںقرآن شریف کا ترجمہ اور تفاسیر موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عربی سیکھنے والوں کی بڑی تعداد مذکورہ ویب سائیٹ کا ہرروز مشاہدہ کرتی ہے اور استفادہ بھی اٹھاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میںبیرونی ممالک بالخصوص عرب ممالک کوروزگار کی تلاش میںجانے والے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ عربی زبان پر عبور حاصل کریں۔انہوں نے کہاکہ عربی بول چال کی عام فہم انداز میںکتابوں کا مطالعہ ہمیںمذکورہ زبان پر عبور حاصل کرنے میںمدد کریگا۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ جناب محمد احمد اللہ بیگ کی کتابیںاسی ہی ہیں ۔انہوں نے ان کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے عربی زبان پر عبور حاصل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انہوںنے کہاکہ 1960سے عرب ممالک میںروزگار کا سلسلہ شروع ہوا اور آج تک جاری ہے مگر سالوں سے عرب ممالک میں خدمات انجام دینے والے نوجوان عربی بول چال سے آج بھی ناواقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نے الاتقان فی لسان القرآن کے مطالعہ سے عربی بول چال پر عبوری کو یقینی قراردیا۔انہوںنے کہاکہ عربی زبان سے واقفیت قرآن کو بھی سمجھ کر پڑھنے میںمددگار ثابت ہوگی جو راحت ہدایت کا ذریعہ ہے۔مفتی صادق محی الدین فہیم نے کتاب کے مصنف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کتابوں سے استفادہ اٹھانے کی نوجوانو ںسے اپیل کی۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے خطاب میںاحمداللہ بیگ کی کتابوں کو ایک بڑا کارنامہ قراردیا جو آسان زبان میںعربی سیکھنے کا ذریعہ ہے۔ مولانا ڈاکٹر جہانگیر نے خطاب کے ذریعہ مصنف کی کاوشوں کو شرف قبولیت کاذریعہ بننے کے لئے دعائیں دی۔سامعین کی کثیرتعداد نے بھی اس تقریب میں رسم اجرائی میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT