Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / عربی زبان میں بات کرنے والے مسافر کو طیارہ سے اتار دیا گیا

عربی زبان میں بات کرنے والے مسافر کو طیارہ سے اتار دیا گیا

لاس اینجلس ۔ 18 پریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک 26 سالہ مسلم طالب علم کو ایک طیارہ سے اس وقت اتار دیا گیا جب وہ عربی زبان میں دولت اسلامیہ سے متعلق ایک سوال اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے بارے میں کررہا تھا جبکہ اس کے بازو میں بیٹھا ہوا دیگر مسافر اسے عربی میں بات کرتے دیکھ کر سہم گیا۔ خیرالدین مخدومی جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کا طالب علم ہے اور جو ایک عراقی پناہ گزین کی حیثیت سے امریکہ آیا تھا، کو ساؤتھ ایسٹ ایرلائن کے طیارہ سے ایک دیگر مسافر کی شکایت پر اتار دیا گیا۔ مخدومی اپنے ایک رشتہ دار سے وہ تفصیلات پوچھ رہا تھا جہاں بغداد میں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی اور جہاں بان کی مون کا خطاب بھی ہونے والا تھا۔

TOPPOPULARRECENT