Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / عرب امارات ۔ ہند معاشی فورم کا جاریہ ماہ دبئی میں اجلاس

عرب امارات ۔ ہند معاشی فورم کا جاریہ ماہ دبئی میں اجلاس

دبئی ۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے شعبوں جیسے انفراسٹرکچر ‘ بندرگاہیں ‘ ریلویز اور سیاحت میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات ۔ ہند معاشی فورم کا سالانہ اجلاس جاریہ ماہ دبئی میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس دو روزہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات ۔ ہند فورم کا افتتاح 19 اور 20اکٹوبر کو مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مرکزی وزیر مملکت برائے خارجی اُمور ایم جے اکبر علی الترتیب کریں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے ۔ فورم کا مرکزی موضوع ہندوستان کے انفراسٹرکچر پراجکٹ میں امارات کی سرمایہ کاری کے مواقع ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT