Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / عرب تعلقات پر ٹرمپ کی تلوار وار کر گئی

عرب تعلقات پر ٹرمپ کی تلوار وار کر گئی

قطر کا بحران سوشیل میڈیا میں اہم موضوع، ایران کیخلاف جنگ کے اندیشے
دوحہ ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب سمیت چھ مسلم ممالک کا قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر سوشل میڈیا میں ہلچل ہے اور زیادہ تر لوگ قطر کی حمایت میں نظر آتے ہیں۔ٹوئٹر پر ‘قطر’ ہیش ٹیگ کے ساتھ ‘ترکی ود قطر’، ‘آئی سٹینڈ ود قطر’، ‘پیپل آف دا ورلڈ ود قطر’ جیسے ہیش ٹیگ نظر آئے۔عربی زبان میں بھی  ’’کلنا واحد‘‘ جیسے کئی ہیش ٹیگ دیکھے گئے جن میں قطر اور قطری لوگوں کی حمایت نظر آئی۔بعض لوگوں نے قطر سے تعلقات منقطع کیے جانے کو امریکی صدر کے دورے کا نتیجہ بھی قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے ایران کے خلاف وسیع جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا۔بعض صارفین نے قطر کے لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے رمضان کے مہینے میں ان کے لیے کھانے پینے کی اشیا میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا۔ جبکہ بہت سے قطری باشندوں نے اپنے رہنما پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں الحیات کی بیورو چیف جوائس کراما نے لکھا: ‘قطر کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کی پروازیں اب صرف، ایران، عراق، اردن سے ہی مشرق وسطیٰ جا سکتی ہیں یا پھر ایران اور ترکی کے راستے ہی یورپی یونین کی جانب پرواز کرسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT