Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / عرب ممالک خطرناک اور غیر منظم : قطر

عرب ممالک خطرناک اور غیر منظم : قطر

دبئی ۔ 20جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر میں ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ جن چار عرب ممالک کو یکا وتنہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ چاروں ممالک نے قطر کو اپنے مطالبات میں تبدیلی کے بعد انتہائی خطرناک اور غیر منظم انداز میں کام کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب ‘ امارات ‘ مصر اور بحرین نے منگل کے روز قطر کو دہشت گردی سے نمٹنے چھ اصولوں پر کاربند رہنے اور اس پر عمل آوری کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ چاروں ممالک نے ابتداء میں 13مطالبات قطر کے سامنے رکھے تھے جن میں عربی نیوز چیانل ’’ الجزیرہ ‘‘ کو بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا ۔ حکومت قطر کے کمیونکیشنز کے ڈائرکٹر شیخ سیف الثانی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ابتداء میں ان ممالک کے کوئی مطالبات نہیں تھے لیکن ثالث ممالک کے دباؤ میں آکر انہوں نے ایسے مطالبات پیش کردیئے جو ناقابل عمل تھے۔

TOPPOPULARRECENT