Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / عرب ممالک نیوکلئیر معاہدہ کے بعد کی صورتحال تسلیم کرلیں : ایران

عرب ممالک نیوکلئیر معاہدہ کے بعد کی صورتحال تسلیم کرلیں : ایران

تہران 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے اپنے خلیج عرب کے پڑوسیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مصالحت کو قبول کرلیں جن کے نتیجہ میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ماہ جولائی میں اس کا نیوکلئیر معاہدہ ہوگیا ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمانمریضۃ افخام نے کہا کہ خلیج عرب کے وزرائے خارجہ نے جو مشترکہ بیان دیتے ہوئے ایران پر ان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے وہ وہی راگ ہے جو چند ممالک کئی دہوں سے الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ نیوکلئیر بات چیت کے بعد کے ماحول میں بھی ہمارے دو یا تین جنوبی پڑوسی اسی ناکام پالیسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جس کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک خطرہ سمجھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک ایران کی سفارتی کوششوں کی کامیابی پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT