Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس انتظامات میں وقف بورڈ یکسر ناکام

عرس انتظامات میں وقف بورڈ یکسر ناکام

شادنگر ۔22جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سہ روزہ عرس تقاریب درگاہ حضرت سیدنا جہانگیرپیراںؒ کے موقع پر سابق رکن اسمبلی کانگریس پارٹی چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے کتور منڈل مستقر سے کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ کاروں کے قافلہ کے ذریعہ درگاہ شریف پہنچ کر درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل و فاتحہ خوانی کی ۔ سابق رکن اسمبلی شاد نگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال عرس شریف کے انتظامات میں ریاستی وقف بورڈ پوری عہدیداروں کی عرس انتظامات میں عدم توجہ و لاپرواہی سے عرس شریف میں شرکت کرنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ عرس کے موقع پر برقی لائٹس کی کمی ‘ پینے کے پانی کی قلت اور استعمال کے پانی کی قلت اور استعمال کے پانی کی قلت کے علاوہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے پانی کی قلت محسوس کی گئی ۔ تلنگانہ ریاست کی مشہور و معروف درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ ریاست کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں سے زائرین بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کرنے کے باوجود وقف بورڈ کے عہدیدار زائرین کو سہولت مہیا کرنے میں یکسر ناکام ہوگئے ہیں جبکہ درگاہ شریف سے ریاستی وقف بورڈ کو سالانہ کاکھوں کی آمدنی ہونے کے باوجود عہدیداروں کی عدم توجہ و لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ میں زائرین کیلئے بہتر سہولتیں مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر شاد نگر بلدیہ چیرمین اگنوریشم‘ بلدیہ کونسلرس چنیا ‘ راجندر ریڈی ‘ وجئے کمار ریڈی ‘ سداکر کے علاوہ محمد علی خان بابر ‘ سید صداق ‘ محمد پاشاہ ‘ مرلی ‘ شیواشنکر کتور ‘ منجولہ ریڈی سرپنچ ‘ عبدالرحیم عرف پاشاہ کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی قائدین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT