Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کا 15 ذیقعدہ سے آغاز

عرس حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کا 15 ذیقعدہ سے آغاز

گلبرگہ19؍اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 611  واں عرس شریف حضرت خواجہ بند ہ نوازؒ ۱۵؍ذیقعدہ ۳۶ ۱۴ ؁ھ م ۳۱ ؍اگسٹ  ۲۰۱۵ ؁ء کو صندل مبارک ۱۶ ؍ ذیقعدہ  ۳۶ ۱۴ ؁ھ م  یکم ؍ستمبر  ۲۰۱۵ ؁ء کو چراغاں  ۳۶ ۱۴ ؁ھ م ۲ ؍ستمبر  ۲۰۱۵ ؁ء کوزیارت مبارک کا انعقاد عمل میں آئیگا کلوک روم، کنٹرول روم، انکوائری آفس کی میٹنگ اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔آج بتاریخ19؍اگست بعد نماز ظہر تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی زیر نگرانی ۶۱۱ واں عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے ضمن میں کلوک روم، کنٹرول روم، انکوائری آفس کی میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں کلوک روم یعنی سامان حفاظت گھر، کنٹرول روم، انکوائری آفس کے سلسلہ میںکمیٹی کا انعقادعمل میں آیا جس میں تمام ذمہ داران کمیٹی حضرات اور اپنے مفید مشورے دیئے اور ان تمام مشوروں کو روبہ عمل لانے کے لیے ایک لائحہ عمل بنایا گیا۔زائرین عرس حضرت خواجہ بندہ نوازؒ میں شرکت کرنے والوں کے لیے بہتر سہولتیں باہم پہنچائی جائیں گی اور ہر طرح کے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا جاچکا ہے۔کلوک روم(سامان حفاظت گھر ) کی ذمہ داری شیخ چاند صاحب اور مولانا محمد فضل احمد صاحب سہروردی کو دی گئی ۔ کنٹرول روم کی ذمہ د اری محمد صادق موذن کو ذمہ داری دی گئی۔انکوائری آفس کے لیے جناب محمد مشائخ صاحب سابق صدر مدرس خواجہ ہائی اسکول ، جناب احمد علی صاحب مدرس خواجہ ہائی اسکول کو دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT