Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس حضرت سید احمد شاہ حسینی شہیدؒ

عرس حضرت سید احمد شاہ حسینی شہیدؒ

نرساپور /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متولی درگاہ شریف محمد یونس خان و برادران کے بموجب عرس شریف حضرت سید احمد شاہ حسینی شہیدؒ کا تین روزۃ عرس تقاریب عظیم الشان پیمانے پر منایا جارہا ہے ۔ متولی درگاہ شریف نے نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 16، 17، 18 جمادی الثانی مطابق 26، 27، 28 مارچ عرس تقاریب حسب نظام العمل برآمد صندل شریف 16 جمادی الثانی مطابق 26 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء متولی کے مکان مدینہ چوک سے ہوتا ہوا نرساپور کی اہم راہوں سے گشت کرتا ہوا درگاہ شریف پہونچے گا ۔ 17 جمادی الثانی مطابق 27 مارچ بروز اتوار بعد نماز عشاء جلسہ عظمت مصطفی ﷺ و فیضان اولیاء مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو میدان خطابت کے شہداء اہلسنت حضرت علاہ مولانا سید شاہ من اللہ سینی علوی الہاشمی شطاری و حضرت شیخ عبدالرحمن کے خطابات ہوں گے ۔ 18 جمادی الثانی مطابق 28 مارچ بروز پیر شام 9 بجے سے قوالی کا نظم رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT