Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس حضرت لاڈلے مشائخ کا 20 جنوری سے آغاز

عرس حضرت لاڈلے مشائخ کا 20 جنوری سے آغاز

علماء، مشائخ، سماجی و سیاسی قائدین اور معتقدین کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع
گلبرگہ 17جنوری : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت خواجہ شیخ مخدوم علاء الدین انصاری : المعروف بہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری ؒ ، الند شریف کے 660وین عرس شریف کا باقاعدہ آغاز 20جنوری 2016بروز چہارشنبہ سے ہوگا۔ یہ بات جناب محمد افضل انصاری کنوس، صدر انتظامی کمیٹی نے بارگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری ؒ کے سماع خانہ میں منعقدہ پریس کانفرینس  سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب محمد افضل انصاری کنوس نے عرس شریف تقاریب کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ 20جنوری 2016 بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر تحصیل آفس الند میں محفل سماع منعقد ہوگی۔ مغرب کی نماز تحصیل آفس میں ہی ادا کی جائیگی ۔ گلبرگہ سے حضرت سید شاہ صفی اللہ حسینی و حضرت  حضرت سید علی ذکی حسینیحسینی اویس بابا  شرکت فرمائیں گے ۔ بعد نماز مغرب تحصیل آفس سے جلوس صندل مبارک روانہ ہوگا۔ الند کی اہم شاہراہ سے گزرتا ہوا صندل مبارک کا جلوس رات تین بجے درگاہ شریف پہنچے گا۔ درگاہ شریف کی سیڑھیوں پر متولی ، دیوان ، کارباری ، انتظامی کمیٹی کے عہدہ داران  اور ارکان کے علاوہ برادران انصار جلوس صندل مبارک کا استقبال کریں گے ۔21 جنوری بروز جمعرات محفل چراغاں و محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ اسی دن شام ضلع انچارج وزیر ڈاکٹر قمر الاسلام ،داکٹر مصطفی حسینی فرزند اصغر حضرت ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی سجادہ نشین ، بارگاہ بندہ ونواز ؒ ، محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ ڈیولپمینٹ اتھارٹی ، جناب الیاس سیٹھ صدر جمعیت باغبان کرناٹک ، جناب واحد علی فاتحہ خوانی کے علاوہ دیگر حضرات عرس شریف کی تقاریب میں شرکت فرمائیں گے ۔ صبح 6بجے تا دوپہر2بجے اور بعد نماز عشاء ممبئی کے نامور قوال محمد انور جانی ، خواجہ پارٹی گلبرگہ کے علاوہ ، گلبرگہ کے دیگر مشہور قوال حضرات محفل سماع میں کلام پیش کریں گے ۔ جناب محمد افضل انصاری نے بتایا کہ فجر تا دوپہر مالکان موٹر اسو سی ایشن الند کی جانب سے اور نماز ظہر کے بعد ممبئی لاری اونر و کلینر کمیٹی کے زیر اہتمام عام لنگر کا اہتمام کیا جائیگا۔ اسی دن بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ میں ختم قرآن، سلام و درود کے بعد فاتحہ ہوں گے ۔ 22جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء یوم قطب دکن ؒ و یوم بطل حریت حضرت ابو ایوب انصاری ؒ کے موقع پر احاطہ درگاہ شریف میں ایک جلسہ بعنوان ”اسلام کی اشاعت میں انصار صحابہ کا کردار”اور ”تعلیمات حضرت لاڈلے مشائخ انصاری ؒ منعقد ہوگا۔ اس جلسہ سے محمد افضل برکاتی ممبئی سنی دعوت اسلامی کے علاوہ مقامی علماء کرام خطاب کریں گے   23جنوری بروز ہفتہ بعد نماز فجر ”جلے ترسی ”کے فاتحہ عمل میں آئیں گے ۔ بعد ازاں عرس شریف کی تقاریب اختتام پذیر ہوں گی ۔ جناب معزانصاری کارباری نائب صدر، محبوب انصاربدر نائب صدر، صیفن انصاری جنرل سیکریٹری ، یوسف انصاری جوائنٹ سیکریٹری ، احمد انصاری خازن کے علاوہ اراکین درگاہ انتظامی کمیتی فردوس انصاری ، مقصود انصاری واجد انصاری ، شفیع انصاری ، مظہر انصاری ، نصیر انصاری کے علاوہ پروفیسر خضر انصاری کے علاوہ دیگر برادران انصار پریس کانفرینس میں شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT