Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس شریف حضرت سید قاسم پیر حسین ؒ ادونی

عرس شریف حضرت سید قاسم پیر حسین ؒ ادونی

ادونی۔/24اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حضرت سید قادر لنگا چشتی حسینی جگت گرو لنگ بند ؒ کے خاندان کے چشم و چراغ حضرت سید قاسم پیر حسینی نظامی ؔلنگ بند کے سالانہ عرس مبار ک کے تقریبات نہایت تزک و احتشام کے ساتھ سجادہ نشین حضرت ڈاکٹر سید پاشاہ پیر حسینی چشتی نظامی نے منعقد کئے ۔ آپ نے بتایا کہ حضرت قاسم پیر حسینی چشتی نظامی ؒ کی خدمات دینیہ اور اہل سلسلہ کی تعلیم و تربیت کے مختلف طریقوں کا تذکرہ کیا۔ حضرت والا کے معتقدین میں بلا لحاظ مذہب و ملت سبھی حضرات شامل تھے ۔ صاحب عرس کے پوتے و سجادہ نشین حضرت قادر باشاہ قلندر صاحب لنگبند جگت گرو بلہاری نے کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے علم و حکمت کی یونیورسٹیاں ہیں۔ جہاں سے ہمیں انسانیت ، بھائی چارہ ، ہمدردی جیسے صفات کادرس ملتا ہے ۔ یہ آستانے قومی یکجہتی اور عالمی برادری کے مظہر ہیں۔ اس موقع پر قاضی ٔ شہرالطاف حسین، خطیب الحاج محمد علی ہاشمی ، دیگر عمائدین کے علاوہ ملادرویشن محی الدین خالد نظامی، سید نفیس پاشاہ قادری، پاشاہ صاحب ہاشمی صاحب ، وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر لنگر عام کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT