Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس شریف کا انعقاد

عرس شریف کا انعقاد

جڑچرلہ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) درگاہ کمیٹی صدر محمد فخرالدین کے اطلاع کے بموجب اعراس حضرت سیدنا حلیم شاہؒ حضرت کلیم شاہؒ کے اعراس مبارک کے موقع پر بروز ہفتہ صندل مبارک بمکان محمد تاج الدین کے مکان سے نکل کر بادے پلی کے اہم چوراہوں سے گشت کرتا ہوا بعد مغرب درگاہ حضرت سیدنا حلیم شاہؒ حضرت سیدنا کلیم شاہؒ پر صندل مالی عمل میں آئی ۔ بروز اتوار بعد مغرب محفل چراغاں فاتح خوانی ہوئی اور بعد عشاء درگاہ شریف کے احاطہ میں ایک غیر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مشاعرہ کی نگرانی محمد خواجہ سلطان پاشاہ نے کی ۔ مہمان خصوصی محمد برہان الدین خطیب جامع مسجد بادے ہئی نے شرکت کی ۔ محمد ممتاز حسین نقشبندی نے قرات کلام پاک کی تلاوت کی خواجہ پاشاہ نے حمدؐ باری تعالی پیش کی ۔ نعت شریف محمد حبیب الدین حبیب نے پیش کیا ۔ اسی طرح سے محمد حسن بن عمر ، ممتاز حسین نقشبندی ، باسط مظہری ، ستار عاشق ، محمد سلطان پاشاہ نے اپنا کلام پیش کیا ۔ بعد ازاں دعاء کی گئی بروز پیر بعد فجر دعائے ختم و قرآن خوانی کی گئی ۔ تقسیم تبرکات تناول طعام کا اہتمام تمام زائرین کیلئے خاص و عام اہتمام رکھا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT